27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی خطے میں قیامِ امن...

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی خطے میں قیامِ امن کی جانب خوش آئند پیش رفت ہے ، ندیم افضل چن

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کیلئے سنجیدہ کوششیں کی ہیں، دونوں ملکوں میں حالیہ جنگ بندی انہی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ہفتہ کو پاک بھارت جنگ بندی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی خطے میں قیامِ امن کی جانب خوش آئند پیش رفت ہے ، جنگ و جدل سے خطے کو صرف نقصان پہنچا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ تمام فریقین امن، ترقی اور عوامی خوشحالی کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور عوام نے اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ایک متحد، خوددار اور پرامن قوم ہیں

- Advertisement -

،افواج پاکستان اور عوام نے ثابت کیا کہ وہ ملکی سلامتی کے لیے متحد اور ہر قربانی کے لیے تیار ہیں ،پاک فوج نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،موجودہ جنگ بندی مستقبل میں باقاعدہ مذاکرات اور دیرپا امن کے دروازے کھولے گی۔ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ایسے ہر اقدام کی حمایت کرے گی جو خطے میں امن، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595477

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں