پاکستان اور جاپانی حکام کا پاکستان۔جاپان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کے نام سے 30 ستمبرکو مشترکہ سیمینار منعقد کرنے پر اتفاق

66
پاکستان اور جاپانی حکام کا پاکستان۔جاپان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کے نام سے 30 ستمبرکو مشترکہ سیمینار منعقد کرنے پر اتفاق

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ،وزارت کامرس اور جاپانی حکام نے پاکستان۔جاپان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کے نام سے 30 ستمبرکو مشترکہ سیمینار منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق گزشتہ روز سرمایہ کاری بورڈ اور جاپانی چارج ڈی افیئرز سے ملاقات کے دوران ہوا۔ اس موقع پر ناظم الامورایشی کینسوکی کے علاوہ کمرشل اتاشی تادایوشی ہیراکی اور جاپانی سفارتخانے کے دیگر عملہ سمیت جیٹروکے کنٹری ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد پاکستان اور جاپان حکومت کے درمیان معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے کاروباری برادری کو مدعو کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت تجارت کی نمائندگی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد عدنان نے کی۔