وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا استاد نصرت فتح علی خان کو ان کی 25 ویں برسی پر خراج عقیدت

ضمنی انتخابات کا نتیجہ الیکشن کمشن اور اداروں کی جانبداری کے خلاف بیانیہ کی موت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کو ان کی 25 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خان نے کلاسیکل موسیقی کو ایک نیا رنگ دیا، انہوں نے عارفانہ کلام، گیتوں، غزلوں اور قوالیوں سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنایا۔

منگل کو استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کی 25 ویں برسی پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کو گذرے 25 برس بیت گئے لیکن ان کی خوبصورت آواز آج بھی ہمارے دلوں پر راج کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم استاد نصرت فتح علی خان کی مغفرت اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ (آمین)