راولپنڈی۔2فروری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ میزبان ٹیم پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرین کیپس نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی قیادت کے فرائض کوئنٹن ڈی کاک انجام دیں گے۔ جنوبی افریقن ٹیم اپنے دورے کے دوران تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 11 فروری، دوسرا 13 فروری اور تیسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا، تینوں میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے۔