اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے غیورمخیر پاکستانیوں سےاپیل ہےکہ عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال کیلئےفنڈریزنگ ٹرانسمیشن میں دل کھول کرحصہ ڈالیں۔ ہفتہ کی شام اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں75فیصد کینسر کےمریضوں کا مفت علاج ہورہاہے، آپکےعطیات کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کی زندگیاں بچانے کا سبب بن سکتے ہیں