اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رئیس غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے اور مستقبل قریب میں یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے ورلڈ ایکسپو 2025ءکتھرین برگ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو …
پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے، وفاقی وزیر غلام مرتضی خان جتوئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رئیس غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے اور مستقبل قریب میں یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے ورلڈ ایکسپو 2025ءکتھرین برگ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ روسی وفد 2مئی سے 2 نومبر 2025ءتک ورلڈ ایکسپو کتھرین برگ میں شرکت کیلئے مدعو کرنے کی غرض سے پاکستان کے دورہ پر ہے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ روسی وفد کا دورہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تیزی سے فروغ پانے والے تعلقات کا عکاس ہے اور اس دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو کے دوران ثقافتی، تفریحی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کے انٹرٹینمنٹ کا انتظام کیا گیا ہے جس میں سب سے اہم ایمفی تھیٹر، کنسرٹ ہال، ملٹی میڈیا پلے گرﺅانڈ اور سینما شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ وزارت خارجہ و تجارت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد ایکسپو میں پاکستان کی شرکت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔







