راولپنڈی۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغاز ہو گیا ، یہ پاک روس افواج کی انسداددہشتگردی شعبےمیں ساتویں دوطرفہ مشترکہ مشق ہے، مشق میں حصہ لینے والے دستے ایک دوسرےکے باہمی تجربےسےفائدہ اٹھائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتےطویل مشق 13 اکتوبرکونیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہوئیں۔ کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرنے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جب کہ مشق میں لائٹ کمانڈو ٹروپس اور روسی فوجی دستے بھی شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں اور دوست ممالک کےدرمیان تاریخی و فوجی تعلقات بہتربنانا ہے۔