اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میں 10 نومبرکو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 6وکٹوں سے شکست دی۔قبل ازیں دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کی ایک روزہ سیریز بھی کھیلی گئی جس میں پاکستان نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔