پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 7 مئی سے شروع ہو گا

81
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ زمبابوے کےخلاف کھیلے گی

ہرارے۔2مئی (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو بآسانی اننگز اور 116 رنز سے ہرایا تھا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم اس سے قبل تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں میزبان زمبابوے کو 1-2 سے شکست دے چکی ہے۔