راولپنڈی۔9نومبر (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آخری میچ (آج) منگل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کو 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ اس سے پہلے زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے 13ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان ناقابل شکست رہا جو ورلڈ ریکارڈ ۔ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دونوں میچوں میں کپتان بابر اعظم نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں۔ پہلے میچ میں 82 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے 51 رنز بنائے۔ راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں حیدر علی ‘ عثمان قادر اور حارف روف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔