پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک ہونے والے 29 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سےپاکستان نے 17 میں برتری حاصل کی

کینیڈی۔28فروری (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 29 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان کو برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے 17 میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا 12 مقابلوں میں فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ اگر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو دونوں ٹیمیں اب تک چار مرتبہ آمنے …

کینیڈی۔28فروری (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 29 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان کو برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے 17 میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا 12 مقابلوں میں فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ اگر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو دونوں ٹیمیں اب تک چار مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جہاں مقابلہ برابر رہا ہے اور دونوں نے دو، دو میچز میں کامیابی حاصل کی ۔