پاکستان اورسری لنکا کی انڈر 17 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز(کل)جمعرات سےملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان انڈر 17 ون ڈے سیریز(کل) سے ملتان میں شروع ہوگی

مزید خبریں
ملتان۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اورسری لنکا کی انڈر 17 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز(کل)جمعرات سےملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگی، جس کا آخری میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 9 سے 11 اکتوبر تک کھیلا گیا تین روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
اس میچ میں پاکستان کے محمد یوسف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 190 گیندوں پر 161 رنز بنائے۔ون ڈے سیریزکے تمام میچز پاکستان میں تماشا اورٹیپ میڈ پربراہ راست نشرکیے جائیں گے جبکہ بیرون ملک شائقین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے یوٹیوب چینل پرمیچزبراہ راست دیکھ سکیں گے۔








