پاکستان اور سری لنکا کے میچ کی کوریج کے لیے غیر ملکی اور مقامی صحافیوں کے لیے خصوصی شٹل سروس کا اہتمام

کولمبو۔28فروری (اے پی پی):سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کینڈی میں شام 7 بجے ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے میچ کی کوریج کے لیے غیر ملکی اور مقامی صحافیوں کے لیے خصوصی شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا۔ یہ سروس کولمبو سے کینڈی تک فراہم کی گئی ہے تاکہ ذرائع ابلاغ نمائندے بروقت سٹیڈیم پہنچ سکیں ۔ صحافیوں نے سری لنکن …

کولمبو۔28فروری (اے پی پی):سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کینڈی میں شام 7 بجے ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے میچ کی کوریج کے لیے غیر ملکی اور مقامی صحافیوں کے لیے خصوصی شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا۔ یہ سروس کولمبو سے کینڈی تک فراہم کی گئی ہے تاکہ ذرائع ابلاغ نمائندے بروقت سٹیڈیم پہنچ سکیں ۔ صحافیوں نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے شٹل سروس کی فراہمی کوسراہا اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا، جس سے عالمی ایونٹ کی منظم میزبانی کا تاثر مزید مضبوط ہوا ہے۔