پاکستان اور سعودی عرب نےپاکستانیوں قیدیوں کی رہائی کے لیے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، ذوالفقار بخاری

70

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کے لیے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد پاکستانی قیدیوں کے رہائی کے عمل میں تیزی آئے گی۔وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی قیادت نےپاکستانی شہریوں کی رہائ کا حکم دیا تھا۔زلفی بخاری نے اس عمل میں مدد پر وزیر اعظم عمران خان،.وزارت خارجہ.وزارت انسانی حقوق اور جسٹس پراجیکٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔