اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب نے تجارت کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کیلئے مجوزہ آزادانہ تجارتی معاہدے کے لئے بات چیت پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کو براہ راست آزادانہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کرنے یا پہلے ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کی پیشکش کی تاکہ ایک دوسرے کی منڈیوں میں باہمی …
پاکستان اور سعودی عرب کا تجارت کے فروغ اور دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کیلئے مجوزہ آزادانہ تجارتی معاہدہ کیلئے بات چیت پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب نے تجارت کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کیلئے مجوزہ آزادانہ تجارتی معاہدے کے لئے بات چیت پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کو براہ راست آزادانہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کرنے یا پہلے ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کی پیشکش کی تاکہ ایک دوسرے کی منڈیوں میں باہمی تجارتی مواقع فراہم ہوں۔ یہ بات سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے سعودی عرب کے تجارتی اور سرمایہ کاری وفد کو بدھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ جبکہ سعودی وفد کی قیادت مشیر توانائی احمد الغامدی کر رہے تھے۔ دونوں اطراف سے آزادانہ تجارتی معاہدہ سمیت کاروباری شعبوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ٹیکسٹائل، چمڑے، کھیلوں اور ادویات سمیت دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتا ہے تاکہ مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو سکے۔








