26 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور سویڈن کے پاس ایک دوسرے سے سیکھنے اور مل کر...

پاکستان اور سویڈن کے پاس ایک دوسرے سے سیکھنے اور مل کر کام کرنے کے لیے بہت مواقع ہیں، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان

- Advertisement -

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے سویڈن کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سویڈن کے پاس ایک دوسرے سے سیکھنے اور مل کر کام کرنے کے لیے بہت مواقع ہیں، سویڈن نے سٹاک ہوم پلس 50 میں پوری دنیا کو اکٹھا کیا۔ وہ جمعرات کی رات سویڈش سفارتخانے میں قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں ۔سویڈن کے سفیر ہینرک پرسن نے مہمان خصوصی سینیٹر شیری رحمان کا استقبال کیا ۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ تجارت، ٹیکنالوجی اور ماحولیات کو فروغ دینے پر میں سویڈن کے سفارتخانے اور بزنس کونسل کی تعریف کرتی ہوں،سویڈن کی شاندار قیادت قابل تعریف ہے۔ انہوں نےکہاکہ کورونا وبا کے دوران سویڈن نے پاکستان کی مدد کی جس کے لئے میں سویڈن کی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ماحولیاتی ایمرجنسی کی صف اول میں ہے، پاکستان میں موجود غیر ملکی شہری خود ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات دیکھ رہے ہیں، ملک میں شدید درجہ حرارت اور ہمارے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے،کم وسائل کے باوجود فائر فائٹرز جنگلات کی آگ کو بجھانے کے لیے تیز ہواؤں اور گرمی کا مقابلہ کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کےلئے پاکستان کو وسائل درکار ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی کوئی سرحد نہیں ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=311549

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں