اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں، دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی و علاقائی سطح پر غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، حکومت وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، عالمی وعلاقائی …
پاکستان اور قطر نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں، دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی و علاقائی سطح پر غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، حکومت وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، عالمی وعلاقائی سطح پر پارلیمانوں پر موجودہ صورتحال میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں اہم امور، کورونا وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال، علاقائی و عالمی صورتحال، ادارہ جاتی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قطر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہم سمجھتے ہیں۔ دونوں ملکوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی و علاقائی سطح پر غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔وبا کے خلاف عالمی سطح پر مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت وبا پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ عالمی وعلاقائی سطح پر پارلیمانوں پر موجودہ صورتحال میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کا وقت آگیا ہے۔ عالمی معیشتوں پر وبا کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔معاشی سرگرمیاں بحال کرنا انتہائی ضروری ہے۔ پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کیلئے باہمی معاونت پر زور دیا گیا۔ اہم فورمز پر دوطرفہ تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔آئی پی یو، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی اور دیگر اہم امور فورمز پر مثالی تعاون پایا جاتا ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں۔توانائی، انفراسٹرکچر، کان کنی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے معاشی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکتا ہے۔









