پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18 دسمبر بروز پیر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا

201
Christ Church

کرائسٹ چرچ۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18 دسمبر بروز پیر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ،

نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے 131 رنز اور دوسرے میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی ۔واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے اس سے قبل نیوزی کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 2-1 سے شکست دی تھی۔