کرائسٹ چرچ۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل(اتوار کو) ہیگلے اوول ، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ۔
نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کو آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 46 رنز ، ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 21 رنز ، ڈونیڈن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں 45 رنز اور کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کی ۔
پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم قائم مقام کپتان مچل سینٹنر کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔