کرائسٹ چرچ۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے آغاز سے قبل روایتی ویلکم تقریب ہیگلے اوول گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ٹیموں نے شرکت کی۔
پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں کرائسٹ چرچ کے قدیمی موری ٹرائب کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ویلکم تقریب کے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تقریب میں شرکت اور ثقافتی تبادلے کا حصہ بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل آپسی محبت، احترام اور روایت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ تقریب میں میزبانوں نے پاکستانی ٹیم کو موری قبائل کی روایات اور تاریخی اہمیت بارے میں آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل(اتوار کو) ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا۔