پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیمیں فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی

68
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کووڈ 19 مسائل کی وجہ سے ملتوی

دبئی ۔ 10 فروری (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ (کل) پیر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ ویسٹ انڈیز ویمن نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمن کو 146 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی، پاکستانی ویمن ٹیم نے دوسرا ایک روزہ میچ 34 رنز سے جیت کر سیریز میں کم بیک کیا، اب دونوں ٹیموں نے سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں اسلئے دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔