مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی

سرینگر ۔ 10 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوروسز نے ضلع کولگام کے علاقے کیلام کو محاصرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، سپیشل آپریشن گروپ اور بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے آج صبح سویرے کیلام میں ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔ بھارتی فورسز کی تلاشی کی کارروائی کیخلاف علاقے کے لوگوں نے سڑکوں پر نکل …

سرینگر ۔ 10 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوروسز نے ضلع کولگام کے علاقے کیلام کو محاصرے میں لیکر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، سپیشل آپریشن گروپ اور بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے آج صبح سویرے کیلام میں ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔ بھارتی فورسز کی تلاشی کی کارروائی کیخلاف علاقے کے لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر زبردست مظاہرے شروع کردیے۔فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد فورسز اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔