پاکستان اور چین کا سی پیک سے متعلق جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سے منظور شدہ منصوبوں کے جلد اجراءکیلئے کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک سے متعلق جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سے منظور شدہ منصوبوں کے جلد اجراءکیلئے کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاق طے پا گیا۔ اس حوالہ سے منگل کو یہاں ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں چینی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف مشن لی جیان ژاﺅ اور سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی کے علاوہ سی …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک سے متعلق جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سے منظور شدہ منصوبوں کے جلد اجراءکیلئے کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاق طے پا گیا۔ اس حوالہ سے منگل کو یہاں ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں چینی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف مشن لی جیان ژاﺅ اور سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی کے علاوہ سی پیک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داﺅد اور چینی سفارتخانہ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی پیک سے متعلق منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور جے سی سی کے ساتویں اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں کام تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ توانائی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر سے متعلق منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں تیز کی جانی چاہئیں۔ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کا کام اہم مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے۔ فریقین نے پہلی گوادر ایکسپو اور گوادر فری زون فیز ون کے افتتاح کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔