اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):چائنا انٹرنیشنل پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے میڈیا فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ ثقافتی تہوار اقوام کے درمیان ہم آہنگی، دوستی اور مشترکہ ترقی کے عزم کو نئی تقویت دیتے ہیں، پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری محض اقتصادی تعاون تک محدود نہیں بلکہ یہ عوامی روابط، ثقافتی تبادلوں اور مشترکہ خوشحالی کے جامع وژن پر مبنی ہے۔ جمعرات کو جاری بیان …
پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری اقتصادی تعاون تک محدود نہیں ، یہ عوامی روابط، ثقافتی تبادلوں اور مشترکہ خوشحالی کے جامع وژن پر مبنی ہے،محمد ضمیر اسدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):چائنا انٹرنیشنل پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے میڈیا فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ ثقافتی تہوار اقوام کے درمیان ہم آہنگی، دوستی اور مشترکہ ترقی کے عزم کو نئی تقویت دیتے ہیں، پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری محض اقتصادی تعاون تک محدود نہیں بلکہ یہ عوامی روابط، ثقافتی تبادلوں اور مشترکہ خوشحالی کے جامع وژن پر مبنی ہے۔
جمعرات کو جاری بیان میں محمد ضمیر اسدی نے کہا کہ چین کی عالمی سطح پر ترقی اور کھلے پن کی پالیسی نے دنیا بھر میں مثبت اثرات مرتب کیے ہیں خصوصاً پائیدار سرمایہ کاری، علاقائی روابط کے فروغ اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے چین نے نہ صرف اپنی معیشت کو مستحکم کیا بلکہ شراکت دار ممالک کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کیے، ان اقدامات سے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون مزید وسعت اختیار کر رہا ہے۔محمد ضمیر اسدی نے کہا کہ اپنی تہذیب، ثقافت اور قومی تشخص سے مضبوط وابستگی چین کی ترقی کا ایک اہم راز ہے،
یہی جذبہ کسی بھی قوم کو متحد، بااعتماد اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھتا ہے۔ انہوں نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عالمی سطح پر پائیدار ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور باہمی شراکت داری کے فروغ کی مثبت مثال ہے، اس سے ترقی پذیر ممالک کو معاشی استحکام، ماحولیاتی بہتری اور سماجی ترقی کے نئے امکانات میسر آ رہے ہیں۔








