پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے

121
APP67-03 BEIJING: November 03 – Prime Minister Imran Khan and Premier Li Keqiang witnessing signing of MoUs between Pakistan and China. APP

یجنگ ۔ 03 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان سے غربت کے خاتمے اور دونوں ملکوں کے مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ ہفتہ کو پاکستان اور چین کے درمیان ان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چینی وزیراعظم لی کی کیانگ بھی موجود تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان زراعت و اقتصادی تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ جنگلات، ارضیاتی سائنس، الیکٹرانک مواد کے شعبہ میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات خسرو بختیار، وزیر میری ٹائم سکیورٹی علی زیدی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد جبکہ چینی وفد میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سمیت کابینہ کے بعض ارکان شامل تھے۔