اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کےلیے جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان کرغزستان بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف نے شرکت کی۔اس سال بزنس فورم میں غیر معمولی سطح پر شرکت دیکھنے میں آئی جس میں کرغزستان سے 20 مندوبین اور 83 پاکستانی کمپنیوں بشمول فارماسیوٹیکل، تعلیم، بینکنگ، …
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کےلیے اسلام آباد میں پاکستان کرغزستان بزنس فورم کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کےلیے جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان کرغزستان بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف نے شرکت کی۔اس سال بزنس فورم میں غیر معمولی سطح پر شرکت دیکھنے میں آئی جس میں کرغزستان سے 20 مندوبین اور 83 پاکستانی کمپنیوں بشمول فارماسیوٹیکل، تعلیم، بینکنگ، کان کنی، آئی ٹی، توانائی اور لاجسٹکس کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس فورم نے 120 ساختی بی ٹو بی ملاقاتوں کی سہولت فراہم کی۔بزنس فورم میں وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف نے لاجسٹکس، توانائی کی راہداریوں اور علاقائی رابطوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، اس کے ساتھ ساتھ تجارتی حجم کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے ادارہ جاتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
فورم نے فارما، آئی ٹی، کان کنی، سرمایہ کاری، توانائی، لاجسٹکس اور بینکنگ سمیت کلیدی شعبوں میں گیارہ مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے ۔دونوں فریقوں نے سرمایہ کاری کی سہولت معیاری بنانے اور حلال تجارت میں تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ فورم سے خطاب میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دیرینہ تاریخی اور ثقافتی رشتوں کے باوجود دوطرفہ اقتصادی روابط اپنی حقیقی صلاحیت سے بہت کم ہیں۔انہوں نے تجارت کو تیز کرنے، سرمایہ کاری کو بڑھانے اور پائیدار اقتصادی روابط پیدا کرنے کے لیے توجہ مرکوز کرنے اور قابل عمل اقدامات اٹھانے پر زور دیا ۔
وزیر تجارت نے زراعت، دواسازی، آئی ٹی، قابل تجدید توانائی، ویلیو ایڈڈ صنعتوں اور کان کنی میں تعاون کے وسیع مواقع پر زور دیا، جس سے کرغیز کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے سرمایہ کاری کے منظر نامے کو تلاش کریں۔ انہوں نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کو ون ونڈو پلیٹ فارم کے طور پر بھی اجاگر کیا جو سرمایہ کاروں کی مدد کرتا ہے، ریگولیٹری رکاوٹوں کو کم کرتا ہے اور بروقت فیصلہ سازی کو یقینی بناتا ہے۔
انہوں نے کاروباری برادریوں کو مارکیٹ تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے، شراکت کی حوصلہ افزائی کرنے اور طویل مدتی سرمایہ کاری کی قیادت میں ترقی کو فعال کرنے میں مکمل حکومتی تعاون کا یقین دلایا۔فورم میں تفصیلی پریزنٹیشنز TDAP کے سی ای او فیض احمد نے دی جنہوں نے پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ وزیر تجارت نے فورم کو پاکستان اور کرغزستان کے تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک ایک لچکدار اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری قائم کر سکتے ہیں۔








