اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور کویت کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور کویت کے وزیر تجات و صنعت خالد نصر عبداللہ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ دو روزہ بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص سائنس و ٹیکنالوجی، کاروبار و مالیات …
پاکستان اور کویت کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور کویت کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور کویت کے وزیر تجات و صنعت خالد نصر عبداللہ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ دو روزہ بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص سائنس و ٹیکنالوجی، کاروبار و مالیات اور معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے ہنرمند افرادی قوت سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جو کویت کی ترقی و نمو میں کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس بات پر بھی اتفاق رائے پایا گیا کہ دونوں ممالک کاروباری برادری اور لیبر فورس کی بلارکاوٹ آمد و رفت میں سہولت فراہم کریں گے۔ پاکستان نے تیل وگیس کی تلاش کے شعبوں میں کویت کے تجربہ سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔








