پاکستان اور کیوبا دوطرفہ تعلقات کو مزید استحکام دے رہے ہیں،سپیکر قومی اسمبلی کی کیوبا کے سفیر سے ملاقات میںگفتگو گیبرئیل ٹیل کپٹل نے سردار ایاز صادق کو کیوبا کے دورے کی دعوت دی

186
APP43-12 ISLAMABAD: May 12 - Ambassador of Cuba Gabriel Tiel Capote called on Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq at Parliament House. APP

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور کیوبا مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون اور اشتراک کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید استحکام دینے میں مصروف ہیں، انہوں نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کی مضبوطی کےلئے دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر زور دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیوبا کے سفیر گیبرئیل ٹیل کپٹل سے گفتگو کے دوران کیا جو جمعرات کو ان سے ملاقات کےلئے پارلیمنٹ ہاﺅس تشریف لائے تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کیوبن حکومت کی جانب سے پاکستانی طلباءکو کیوبا میں تعلیمی وظائف کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ا