پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں نئے اے ٹی سی ٹاور ، فائر اسٹیشن کے تعمیراتی منصوبے کا آغاز کر دیا

کراچی۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اےاے) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں جدید ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) ٹاور اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ اسٹیشن (آر ایف ایف ایس) کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد فضائی ٹریفک مینجمنٹ، آپریشنل سیفٹی اور ایئرپورٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہے۔ جمعہ کو پی ا ے اے کی جانب سے جاری بیان کے …

کراچی۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اےاے) نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں جدید ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) ٹاور اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ اسٹیشن (آر ایف ایف ایس) کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد فضائی ٹریفک مینجمنٹ، آپریشنل سیفٹی اور ایئرپورٹ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہے۔

جمعہ کو پی ا ے اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ منصوبہ ایم ایم پاکستان اور سپین کی کمپنی کیموسیا اینڈ فیر بینکس آرکیٹیکٹس کے مشترکہ اشتراک کے تحت ڈیزائن اور تعمیر کیا جائے گا۔4 روزہ ورکشاپ کے دوران بین الاقوامی ماہرین کی دو رکنی ٹیم – سینئر آرکیٹیکٹ ‘بروس فیر بینکس’ اور کمیونیکیشن اینڈ نیویگیشن/ائیر ٹریفک مینجمنٹ (سی این ایس)/(اے ٹی ایم) ماہر خوان کروز کانیباتےنے مقامی ماہرین سے ملاقاتیں کرکے منصوبے کے تقاضوں اور ڈیزائن پیرامیٹرز کو حتمی شکل دی۔

تین مجوزہ مقامات کے تفصیلی جائزے کے بعد (اے ٹی سی) ٹاور اور فائر اسٹیشن دونوں کے مقامات فائنل کر دیے گئے ہیں، جو آپریشنل ضروریات، سیفٹی معیارات اور مستقبل کی ایوی ایشن ترقی کے مطابق ہیں۔یہ پیش رفت پاکستان کے فضائی انفرا سٹرکچر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے میں پی اے اے کے عزم کی عکاس ہے۔

مزید خبریں