پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے افسران کے مشترکہ بورڈ کا پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ

191
فرانس کے 6 ہوائی اڈےبم کی اطلاع ملنے پر بند

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے افسران کے مشترکہ بورڈ نے پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہے تاکہ تجارتی اور انسان دوست پروازوں کے عملی امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ پی اے اے کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ دورہ وزارت دفاع کے حکم کے مطابق کیا گیا۔ دورہ کرنے والی آٹھ رکنی کمیٹی میں پی اے اے کے چھ اور پی آئی اے سی ایل کے دو افسران شامل ہیں۔ ٹیم کی قیادت یونس لقمان قاضی ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز نے کی جبکہ دیگر اراکین میں محسن احمد غوری ڈپٹی اے پی ایم اور انجینئر شاہجہاں سینئر جے ٹی او سی این ایس شامل تھے۔ دورے کے دوران کمیٹی نے ایئرپورٹ کے انفراسٹرکچر کا جامع معائنہ کیا جس میں ٹرمینل بلڈنگ، رن وے، فائر گیراج، پی اے اے رہائش، جنریٹر روم اور دیگر آپریشنل سہولیات بھی شامل ہیں۔معائنہ کے بعد بورڈ کے اراکین نے پیراچنار ایئرپورٹ پر آپریشنز کی بحالی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے لئے ڈپٹی کمشنر پاراچنار سے ان کے دفتر میں ملاقات بھی کی۔ واضح رہے کہ معائنہ کے نتائج کو ایک فزیبلٹی رپورٹ میں مرتب کیا جائے گا جو پاراچنار ایئرپورٹ کو تجارتی اور انسان دوست مقاصد کے لئے دوبارہ فعال کرنے کے حوالے سے مستقبل کے فیصلوں کی بنیاد بنے گی۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) ملک بھر میں ہوائی رابطے کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔