34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان ایران کے سفارتی و تجارتی تعلقات کے فروغ میں اپنا بھرپور...

پاکستان ایران کے سفارتی و تجارتی تعلقات کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، سپیکر بابر سلیم سواتی

- Advertisement -

پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):خیبر پختونخوا کےسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ بطور سپیکرمیں اور میرا تمام عملہ پاکستان ایران کے سفارتی و تجارتی تعلقات کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ا ن خیالات کا اظہار ایرانی سفیر رضا امیری سے سپیکر چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پرقونصلر جنرل محمد علی، فرسٹ سیکرٹری حسین مالکی، سیکر ٹری خیبر پختونخوا اسمبلی کفایت اللہ آفریدی، ڈائریکٹر پروٹوکول رفیق داوڑ کے علاوہ رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اکرام غازی بھی موجود تھے۔ ملاقات کا آغاز مرحوم ایرانی صدر اور انکے رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر دعا سے ہوا۔

ایرانی سفیر نے سپیکر اسمبلی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم ایک پر امن اور مضبوط پاکستان کے آرزو مند ہیں اور پاکستان ایران کے تعلقات میں مزید تقویت چاہتے ہیں تاکہ ہم دونوں ممالک کے لوگ آپس میں تجارت کر سکیں جس سے اس خطہ کو بھی ترقی ملے گی۔ ایرانی سفیر اور ہمراہ وفد کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ کروایا گیا اور یادگاری گروپ فوٹو لیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475579

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں