پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے جے ایف سیون ٹین طیاروں کی اوورہالنگ کی صلاحیت حاصل کر کے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے جے ایف سیون ٹین طیاروں کی اوورہالنگ کی صلاحیت حاصل کر کے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا، 4 جے ایف 17طیاروں میں سے دو چین اور دو طیارے مقامی طور پر ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں اوورہال کئے گئے۔ اس تاریخی موقع پر ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے جے ایف سیون ٹین طیاروں کی اوورہالنگ کی صلاحیت حاصل کر کے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا، 4 جے ایف 17طیاروں میں سے دو چین اور دو طیارے مقامی طور پر ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں اوورہال کئے گئے۔ اس تاریخی موقع پر ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کامرہ میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کے دور میں رہ رہے ہیں جہاں جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے خود انحصاری ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انتھک جدوجہد کی بدولت پاک فضائیہ کو اپنے اہداف کے حصول میں قابلِ ذکر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ایف سیون ٹین طیاروں کی اوور ہالنگ بلاشبہ ایک بڑی کامیابی ہے جو ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری کے ا نجنئیرز اور اور تکنیکی عملے کی انتھک محنت اور عزم و حوصلے کی بدولت ممکن ہوئی ۔

مزید خبریں