پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر 90 فیصد عمل درآمد کر دیا

49

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہرنے ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر 90 فیصد عمل درآمد کر دیا ۔ پاکستان بیک وقت ایف اے ٹی ایف کے دو پروگرام پر عمل درآمد کر رہا ہے ۔

جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر 90 فیصد عمل درآمد کر دیا ۔27 شرائط میں سے 24 پر مکمل عملدرآمد کر دیا جبکہ تین پر جزوی عمل درآمد ہو گیا ہے ،ایف اے ٹی ایف پاکستان کی اعلی سیاسی قیادت کی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرنے کی کوشش سے قائل ہے ۔

حماداظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے ممبر ممالک کو معلوم ہے کہ پاکستان کو ایک انتہائی چیلنجنگ اور جامع ایکشن پلان دیا گیا ہے،پاکستان بیک وقت ایف اے ٹی ایف کے دو پروگرام پر عمل درآمد کر رہا ہے۔پاکستان ایف اے ٹی ایف کی پرکھ اور عملدرآمد دونوں کے اطلاق پر پر عزم ہے۔حماداظہر نے مزید کہا کہ متعدد وفاقی اور صوبائی محکموں کی خصوصی ٹیموں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اہداف کے حصول کیلئے انتھک محنت کی۔