پاکستان ایک بار پھر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہو گیا

اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) پاکستان ایک بار پھر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہو گیا۔ ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض خان کے مطابق یہ انتخاب اگلے دو سال کے لئے کیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ پاکستان کی جوہری ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے شعبہ …

اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) پاکستان ایک بار پھر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہو گیا۔ ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض خان کے مطابق یہ انتخاب اگلے دو سال کے لئے کیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ پاکستان کی جوہری ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے شعبہ میں نمایاں کردار کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف بھی ہے۔ آئی اے ای اے کا اجلاس ان دنوں ویانا میں جاری ہے اور چئیرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاس میں شریک ہے۔

مزید خبریں