پاکستان بازار پولیس کی کارروائی، یونین کونسل کے صدرکے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار
پاکستان بازار پولیس کی کارروائی، یونین کونسل کے صدرکے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

مزید خبریں
کراچی۔ 04 جولائی (اے پی پی):پاکستان بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی فائیرر اویس عرف کچی ولد عبدالستارسمیت روہان ولد عبدالجبار اور بلال عرف بلا ولد ندیم کو گرفتار کرلیاہے۔ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم اویس عرف کچی نے یکم جولائی کی شب سیکٹر 10غوثیہ چوک میں واقع یوسی۔5کے دفتر پر فائرنگ کرکے یونین کونسل کے صدر فیصل عباسی کو قتل کیاجبکہ فہد عباسی اور فہد عرف شانی زخمی ہوئے تھے۔قتل کیس میں ملوث ملزمان کا ایک ساتھی موٹرسائیکل رائیڈر عبدالحمید عرف کاکا گزشتہ روز پولیس کے ہاتھوں گرفتارکیا جاچکا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3عددپسٹلز جس میںچھینا گیا پسٹل، قتل میں استعمال ہونے والا پسٹل اور ایک مزید غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیاہے۔گرفتارملزم اویس عرف کچی نے انکشاف کیا کہ اس کی مقتول اور زخمیوں کے ساتھ عرصہ دراز سے رنجش چلی آ رہی تھی، جس کی بنا پر فائرنگ کرکے واردات کا ارتکاب کیا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ مومن آباد میں درج ہے جبکہ مزید مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے۔








