میرپورخاص ۔ 04 فروری (اے پی پی):آرگنائیزر و سیکریٹری ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام محمد سلیم بلوچ کے مطابق صدر سندھ باکسنگ ایسو ایشن اصغر بلوچ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ (ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام) فیز ٹو کا انعقاد کیا گیا، جس میں میرپورخاص ڈویژن، ڈسٹرکٹ مٹھی اور ڈسٹرکٹ عمرکوٹ سے 60 سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ نوجوان باکسرز …
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام، پاک آرمی کے تعاون سے نیشنل باکسنگ گیمز ٹیلنٹ ہنٹ کے دوسرے فیز کا آغاز

مزید خبریں
میرپورخاص ۔ 04 فروری (اے پی پی):آرگنائیزر و سیکریٹری ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام محمد سلیم بلوچ کے مطابق صدر سندھ باکسنگ ایسو ایشن اصغر بلوچ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور پاک آرمی کے تعاون سے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ (ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام) فیز ٹو کا انعقاد کیا گیا، جس میں میرپورخاص ڈویژن، ڈسٹرکٹ مٹھی اور ڈسٹرکٹ عمرکوٹ سے 60 سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ نوجوان باکسرز نے اپنے فن اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے جوش و جذبے کے ساتھ مقابلے کیے اور شائقینِ کھیل سے بھرپور داد وصول کی۔مقابلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں موجود چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور انہیں قومی سطح پر آگے آنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ ایونٹ کے دوران شائقینِ کھیل کی بڑی تعداد نے گاما اسٹیڈیم گراؤنڈ میں آ کر مقابلے دیکھے اور نوجوان باکسرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
منتظمین کے مطابق ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو مزید منظم، شفاف اور مؤثر بنایا گیا ہے۔ یہ چیمپئن شپ نہ صرف میرپورخاص ڈویژن کے علاقوں مٹھی اور عمرکوٹ میں باکسنگ کے فروغ کا باعث بنے گی بلکہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر صحت مند کھیلوں کی جانب راغب کرنے میں بھی ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔ایونٹ کے دوران میرپورخاص ڈویژن کے ٹرائلز بھی منعقد کیے گئے، جن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز تقسیم کیے گئے۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ ثروت چودھری، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ابنِ رشد گرلز کالج میرپورخاص تھیں۔ ان کے ہمراہ شمع پٹھان (چیئرمین وومن باکسنگ ایسوسی ایشن میرپورخاص) بھی موجود تھیں۔ دیگر مہمانوں میں آفتاب بلوچ، استاد جمال اور رضوان بلوچ شامل تھے۔
ریفریز کے فرائض عمران بلوچ، منور حسین، حسن سیال اور شاہ نواز نے انجام دیے جبکہ کوچنگ اسٹاف میں امجد بلوچ، نعمان ابڑو، منور حسین داودپوٹہ اور لیڈیز کوچ عطیہ اور حما بائی شامل تھیں۔آخر میں مہمانِ خصوصی نے کامیاب باکسرز میں انعامات، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ثروت چودھری نے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن کا ٹیلنٹ نہ صرف صوبائی بلکہ قومی سطح پر بھی اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اختتام پر محمد سلیم بلوچ، سیکریٹری ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے مہمانِ خصوصی کو سندھ کی روایتی اجرک پیش کی اور تمام معزز مہمانوں بالخصوص پاک آرمی اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔








