کراچی۔27 دسمبر (اے پی پی) فائر پاور کے ایک متاثر کن مظاہرے کے دوران پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر، زیر آب اور فضائی پلیٹ فارمز سے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی تیاریوں کا مظاہرہ کیا۔ مزید برآں شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم سے بھی میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر چیف آف دی …
پاکستان بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا مظاہرہ

مزید خبریں
کراچی۔27 دسمبر (اے پی پی) فائر پاور کے ایک متاثر کن مظاہرے کے دوران پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر، زیر آب اور فضائی پلیٹ فارمز سے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی تیاریوں کا مظاہرہ کیا۔ مزید برآں شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم سے بھی میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ پاکستان بحریہ کے جنگی بحری جہاز اورہوائی جہاز سے اینٹی شپ میزائل، فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) اور بحری آبدوز سے دور تک مار کرنے والے لینڈ اٹیک میزائل جبکہ پاکستان بحریہ کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کی تصدیق کے لیے مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائل فائر کیا گیا۔ میزائلوں نے پاکستان بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور جنگی تیاریوں کی تائید کرتے ہوئے اپنے مطلوبہ اہداف کوکامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان بحریہ کی فلیٹ اور کوسٹل کمانڈکی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ایک مضبوط فوج ہے جو ملکی سمندری مفادات کے تحفظ اور اسے آگے بڑھانے کی قابلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔







