اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان برازیل کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ باتیں انہوں نے برازیل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔وفد نے نائب سیکرٹری جنرل برائے ایشیاءپیسفک …
پاکستان برازیل کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی کی برازیل کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان برازیل کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ باتیں انہوں نے برازیل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں ۔وفد نے نائب سیکرٹری جنرل برائے ایشیاءپیسفک ایرے قنتیلا کی سربراہی میں جمعرات کو دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔معاون خصوصی نے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اور میکرو اکنامک استحکام میں کامیابیوں کو اجاگر کیا جس نے ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔طارق فاطمی نے وفد کو جنوبی ایشیاءمیں امن و سلامتی کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسلہ سنگین خلاف ورزیوں کا بھی حوالہ دیا۔معاون خصوصی نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی)کی رکنیت سے متعلق برازیل کے اصولی موقف پر انکا شکریہ ادا کیا۔








