اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):پاکستان بزنس فورم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن، چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد، سینئر نائب صدر آمنہ اعوان، صوبائی چیئرمین محمد اشفاق پراچہ، ملک طلعت سہیل، طارق جدون، دارو خان اچکزئی اور محمد نصیر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا …
پاکستان بزنس فورم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):پاکستان بزنس فورم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن، چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد، سینئر نائب صدر آمنہ اعوان، صوبائی چیئرمین محمد اشفاق پراچہ، ملک طلعت سہیل، طارق جدون، دارو خان اچکزئی اور محمد نصیر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بزنس کمیونٹی اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے جو پاکستان کے دفاعی ڈھانچے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کا قیام انتہائی اہم سنگ میل ہے۔








