اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ٹی 20 بلائنڈ سپر لیگ(آج) جمعہ پشاور میں شروع ہوگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ایونٹ میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایونٹ بھارت میں آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کےلئے کھلاڑیوں کےلئے مدد گار ثابت ہوگی۔