اسلام آباد ۔27 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے واشگاف طور پر کہا ہے کہ پاکستان بھارت یا اسرائیل سے خفیہ مذاکرات نہیں کرے گا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ پر جس میں احسن اقبال نے حکومت سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے مبینہ اسرائیلی طیارے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی وضاحت طلب کی ہے احسن …
پاکستان بھارت یا اسرائیل سے خفیہ مذاکرات نہیں کرے گا ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔27 اکتوبر(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے واشگاف طور پر کہا ہے کہ پاکستان بھارت یا اسرائیل سے خفیہ مذاکرات نہیں کرے گا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ پر جس میں احسن اقبال نے حکومت سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے مبینہ اسرائیلی طیارے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی وضاحت طلب کی ہے احسن اقبال کے ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ نہ ہی عمران نواز شریف ہیں اور نہ ہی ان کی کابینہ میں کوئی آپ جیسے جعلی ارسطو موجود ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہرکررہے ہیں تو آج ہم ان حالات سے دوچار نہ ہوتے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن فکر نہ کرے کیونکہ آج پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔








