پاکستان بیت المال اور میاں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے مابین مستحق و قابل 50 طلباءوطالبات کو اسکالرشپ دینے کے حوالے سے معاہدہ طے

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال اور میاں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے مابین مستحق و قابل 50 طلباءوطالبات کو حصول تعلیم کے لئے اسکالرشپ دینے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس پبی اور وائس چانسلر مذکورہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت پاکستان بیت المال 50 مستحق …

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال اور میاں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے مابین مستحق و قابل 50 طلباءوطالبات کو حصول تعلیم کے لئے اسکالرشپ دینے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس پبی اور وائس چانسلر مذکورہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت پاکستان بیت المال 50 مستحق و لائق طلباءو طالبات کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گا۔