ملتان ۔ 14دسمبر(اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی )پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہاکہ پاکستان بیت المال نے 8500طلباءکو اعلیٰ تعلیم کے لئے وظائف دیئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پانچ سال سے کم عمرگونگے اوربہرے بچوں کے لئے عطیات اکٹھے کئے جارہے ہیں، اب تک 200بچوں کے علاج کے لئے عطیات اکٹھے ہوچکے ہیں اوران کاعلاج جلدہی شروع کردیاجائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاسے بات چیت کے دوران کیا۔بعدازاں انسٹیٹیوٹ …
پاکستان بیت المال نے 8500طلباءکو اعلیٰ تعلیم کے لئے وظائف دیئے ہیں۔ایم ڈی پاکستان بیت المال

مزید خبریں
ملتان ۔ 14دسمبر(اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی )پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہاکہ پاکستان بیت المال نے 8500طلباءکو اعلیٰ تعلیم کے لئے وظائف دیئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پانچ سال سے کم عمرگونگے اوربہرے بچوں کے لئے عطیات اکٹھے کئے جارہے ہیں، اب تک 200بچوں کے علاج کے لئے عطیات اکٹھے ہوچکے ہیں اوران کاعلاج جلدہی شروع کردیاجائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاسے بات چیت کے دوران کیا۔بعدازاں انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈمنیجمنٹ اکاﺅنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے پی)کی انتظامیہ کے ساتھ ایک ایم اویوپردستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عون عباس بپی نے کہاہے کہ 82مختلف یونیورسٹیوں کے مستحق طلباءکو وظیفے دیئے جارہے ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان بیت المال 1991ءمیں معاشرے کے غریب عناصرکی مددکرنے کے لئے بنایاگیاتھا۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتھک محنت کررہی ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہم نے ملک کی82یونیورسٹیوں سے وظائف دینے کے لئے 50،50مستحق طلباءکی فہرست مانگی ہے ۔انہوںنے کہاکہ 40یونیورسٹیوں کے ساتھ اب تک ایم اویوپردستخط ہوچکے ہیںہم نے آئی سی ایم اے پی کی انتظامیہ سے 30مستحق طلباءکووظائف دینے کے لئے نام مانگے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کہاہے کہ وظائف کے لئے طلباءکاانتخاب کرتے وقت میرٹ پرسختی سے عملدرآمدکیاجائے ۔عون عباس بپی نے کہاکہ بیت المال کے رقوم پرلوگوں کاحق ہے اوراسے ان کی فلاح وبہبودپرخرچ کیاجائے گا۔انہوںنے مزیدکہاکہ بیت المال کاکل بجٹ 6ارب روپے ہے جس میں سے 1.1ارب ضرورت مندلوگوں کے علاج معالجہ پرخرچ کیاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ زیادہ تررقوم کینسر کے مریضوں کے علاج پرخرچ کی گئی ۔انہوںنے کہاکہ بیت المال عورتوں کوبااختیاربنانے کے مختلف سنٹرچلارہاہے جہاںاب تک 25ہزارخواتین کوہنرمندبنانے کی تربیت دینے کے ساتھ دس ہزارکا وظیفہ بھی دیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ محکمہ ہنرمندخواتین کوکاروبارکے لئے آسان شرائط پرقرضہ بھی فراہم کررہاہے۔دوسری طرف ادارہ 150پرائمری سکولوں کو بھی چلارہاہے جہاں مفت کتابیں ،یونیفارم ،بیگزاورطلباءکے والدین کو وظائف بھی دیئے جارہے ہیں ۔








