اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):پاکستان بیت المال کو مالی سال 2023ء کے دوران 6 ارب 4 کروڑ روپے مختلف منصوبوں کیلئے فراہم کئے گئے۔ جمعرات کو جاری کئے گئے اقتصادی سروے کے مطابق انفرادی مالیاتی معاونت کے پروگرام کیلئے ایک ارب 27 کروڑ روپے، ایس آر سی ایل پروگرام کے تحت 76 کروڑ 42 لاکھ روپے پانچ سے چھ سال کے چائلڈ لیبر کی سکولوں میں بحالی کیلئے تقسیم کئے گئے۔
خواتین کو بااختیار بنانے کے مراکز میں 44 کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ پاکستان سویٹ ہومز میں 51 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔ پاکستان بیت المال اولڈ ہوم میں 54 لاکھ 80 ہزار روپے استعمال کئے گئے۔ پاکستان بیت المال شیلٹر ہوم میں 12 کروڑ 22 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ روٹی سب کیلئے پروگرام میں 3 کروڑ 19 لاکھ 50 ہزار روپے استعمال کئے گئے۔