پاکستان بیت المال کے نئے مینجنگ ڈائریکٹر عون عباس ببی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

136

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے نئے مینجنگ ڈائریکٹر عون عباس ببی نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ جمعرات کو انہوں نے پاکستان بیت المال کے تمام عملے کی ساتھ اجتماعی ملاقات کی۔ بیت المال کے فلاح و بہبود سے متعلقہ دیگر شعبوں کے ذمہ دار افسران نے انہیں ادارہ کی کارکردگی اور دائرہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد عون عباس ببی کو پاکستان بیت المال کا نیا مینجنگ ڈائریکٹر تعینات کیاگیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ معاشرے کے پسماندہ ترین طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔