
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے اپنے دفتر میں ترکش کورٹ آ ف اکا ونٹس کے وفد سے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی اس ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل رانا اسد امین نے کہا کہ ایس اے آئی پاکستان بین الاقوامی سطح پر آڈٹ کے اداروں سے باہمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہیں۔ ترکش کورٹ آف اکاو¾نٹس کا وفد نائب صدر فکرٹ کوکر کی قیا دت میں پاکستا ن کے دورہ پر آیا ہوا ہے۔ آڈیٹرجنرل رانا اسد امین نے مہمان وفد کو اپنی محکمہ کے بین الا قوامی سطح پر اہم کردار کے بارے تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ ایس اے آئی پاکستان آڈٹ کی بین الاقوامی تنظیموں بشمول بین الاقوامی تنظیم برائے سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنز (انٹوسائی)، ایشن تنظیم برائے سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنز، ایکو ممالک کی تنظیم برائے سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشنز ایکو سائی کے بورڈ آف گورننگ کا ایک متحرک رُکن ہے اور ایکو سائی کا مستقل سیکٹری جنرل ہے او ر ان اداروں میں فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔