اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار اسد قیصر 176 ووٹ لے کر سپیکر منتخب ہو گئے۔ نومنتخب سپیکر اسد قیصر نے سپیکر قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سب سے پہلے نئے سپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کے طریقہ کار سے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے …
پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار اسد قیصر 176 ووٹ لے کر سپیکر منتخب، عہدے کا حلف اٹھا لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار اسد قیصر 176 ووٹ لے کر سپیکر منتخب ہو گئے۔ نومنتخب سپیکر اسد قیصر نے سپیکر قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سب سے پہلے نئے سپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کے طریقہ کار سے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی اس الیکشن میں پریزائیڈنگ افسر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔ ارکان کو اردو حروف تہجی کے اعتبار سے باری باری ووٹ ڈالنے کے لئے بلایا جائے گا۔ کوئی بھی امیدوار پولنگ کے دوران کسی بھی وقت اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتا ہے۔ بیلٹ پیپر پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک مجاز افسر کے دستخط اور مہر لازمی ہوگی۔ سپیکر کے عہدے کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد قیصر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شامل جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سید خورشید احمد شاہ کے درمیان مقابلہ ہوا۔ سپیکر نے بتایا کہ اسد قیصر کا نام ریاض فتیانہ اور فضل محمد نے تجویز کیا ہے جبکہ سید خورشید احمد شاہ کے تجویز کنندگان میں ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ، سید نوید قمر، مسرت رفیق مہیسر، شاہدہ رحمانی اور رمیش لعل کے نام شامل تھے۔ سپیکر کے الیکشن کے لئے دو پولنگ بوتھ قائم کئے گئے جہاں باری باری ارکان نے آ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔








