پاکستان تحریک انصاف ایک ادارہ بن چکی ، ورکروں میں آج بھی وہی جذبہ اور ولولہ زندہ ہے، پارٹی اور حکومت دونوں میں احتساب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، پاکستان مشکل دور سے گزر چکا اب انشاءاللہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ سیف اللہ خان نیازی

پشاور۔ 19 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک ادارہ بن چکی ہے۔اس کے ورکروں میں آج بھی وہی جذبہ اور ولولہ زندہ ہے، پارٹی اور حکومت دونوں میں احتساب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، پاکستان مشکل دور سے گزر چکا اب انشاءاللہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس …

پشاور۔ 19 ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک ادارہ بن چکی ہے۔اس کے ورکروں میں آج بھی وہی جذبہ اور ولولہ زندہ ہے، پارٹی اور حکومت دونوں میں احتساب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، پاکستان مشکل دور سے گزر چکا اب انشاءاللہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے دوران وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی پوری دنیا میں پذیرائی ہورہی ہے۔ وہ گذشتہ روز پشاور میں انصاف ویلفیئرز آرگنائزیشن کی صوبائی ضلعی اور تحصیل سطح کی تنظیموں کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر رہے تھے. تقریب میں صوبائی وزراء شوکت یوسف زئی۔تیمور جھگڑا۔ایم این اے فضل خان۔ارباب شیر علی اور ایم پی اے فضل الہی اور فہیم خان بھی موجود تھے، اس موقع پر سیف اللہ خان نیازی نے نئے عہدیداروں حلف لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابات کے دوران عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جائیں گے اور پارٹی کے منشور پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے اندر بھی احتساب کا عمل شروع کر رہے ہیں جبکہ حکومتی اداروں کی بھی نگرانی کی جائے گی تاکہ تحریک انصاف حکومت کے اچھے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں. انہوں نے کہا کہ مشکلات ختم ہونے والی ہیں ملک مشکل دور سے نکل رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کے جرآت مندانہ اقدامات کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ اقتدار میں پارٹی کو آرگنائز رکھنا کافی مشکل ہوتا ہے لیکن آج مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ مرکز اور صوبوں میں ہماری حکومت ہونے کے باوجود تحریک انصاف صوبے میں نہ صرف منظم ہے بلکہ اس کے ورکروں میں آج بھی وہی ولولہ اور جذبہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پارٹی کے دیرینہ اور محنت کرنے والے ورکروں کو عہدے دیئے جائیں گے۔سیف اللہ خان نیازی نے پارٹی کے تمام ونگز کے عہدے داروں سے کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کریں۔ اس سے پہلے تحریک انصاف کی مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیر اعلی محمود خان سے ملاقات کی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران حکومت کی طرف سے سے عوام کے لیے کیے گئے اقدامات پر ان کو بریفنگ دی گئی۔جب کہ وزیر اعلی محمود خان کو بھی گڈ گورننس کے بارے میں تفصیلی بتایا گیا۔سیف اللہ خان نیازی تحریک انصاف پشاور کے صدر سید قاسم علی شاہ کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور وہاں انہوں نے ضلع پشاور کے کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔

مزید خبریں