پاکستان تحریک انصاف نے اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایوان زیریں کا سپیکر نامزد کر دیا ہے جبکہ چوہدری محمد سرور کی گورنر پنجاب کے عہدے کیلئے نامزدگی کی گئی ہے۔ اس بات کا فیصلہ جمعہ کو یہاں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ مرکز اور صوبوں میں حکومت …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایوان زیریں کا سپیکر نامزد کر دیا ہے جبکہ چوہدری محمد سرور کی گورنر پنجاب کے عہدے کیلئے نامزدگی کی گئی ہے۔ اس بات کا فیصلہ جمعہ کو یہاں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ مرکز اور صوبوں میں حکومت سازی کے معاملہ پر منعقدہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، پرویز خٹک، نعیم الحق، شفقت محمود اور دیگر پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے بعد بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کئی اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کے پی کے کی اسمبلی میں بھی سپیکر رہے اور تمام روایات سے واقف ہیں۔ انہوں نے تمام جماعتوں کے ساتھ بھی اچھے تعلقات بنائے، ان کا رویہ دوسری جماعتوں کے لوگوں کے ساتھ قابل تعریف ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ دوسرا اہم فیصلہ پنجاب سے متعلق ہے جس کے مطابق چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کےلئے نامزد کیا گیا ہے۔