پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سب کو انصاف دلانے پر یقین رکھتی ہے، زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سب کو انصاف دلانے پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ انسانی ہمدردی کے بناءپر ان کے علاج معالجہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر …

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سب کو انصاف دلانے پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ انسانی ہمدردی کے بناءپر ان کے علاج معالجہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمدردی کی اپوزیشن نے بھی گواہی دی ہے کہ انہوں نے خود متعلقہ محکموں کو ہدایت کی تھی کہ وہ نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کریں اور نواز شریف کی صحت پر کو ئی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ زرتاج گل نے کہا کہ اگر سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر اپوزیشن رہنماو¿ں کے ساتھ طبی بنیادوں پر عدالتوں سے ضمانت منظور کروا لیتی ہیں توامید کی جاتی ہوں کہ حکومت دوسرے رہنماﺅں کے ساتھ بھی یہی حکمت عملی اختیار کرے گی کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عدالتی احکامات کا احترام کر تی ہے۔ وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے بدعنوانی کے لعنت کے خاتمے کے لئے متعدد موثر اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں قائدین نے ماحولیات کی طرف توجہ نہیں دی لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ نسلوں کے لئے ملک بھر میں درخت لگانے کی بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے اور اس مہم سے ماحولیات میں بہتری آئی گی۔